لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی مخالف فیصلے کے حق میں قرارداد ن لیگ کی رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ، سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل نے جمع کرائی جس میں کمیشن کے 8سال بعد آنے والے فیصلے کی تعریف کی گئی ہے۔
عمران خان اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔فضل الرحمان
واضح رہے کہ پنجاب کے 14 اضلاع میں گزشتہ ماہ منعقدہ انتخابات میں تحریکِ انصاف نے 20 میں سے 14 نشستیں اپنے نام کی تھیں جس کے بعد پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنایا گیا۔ ایسے میں ن لیگ کیلئے قرارداد کی منظوری بڑا چیلنج ثابت ہوسکتا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کو تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کا بغیر خوف کے حقائق پر مبنی فیصلہ سنانے پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی pic.twitter.com/4qY9LPB1ce
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) August 2, 2022