تنازع کشمیر کا حل کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق ضروری ہے، آرمی چیف

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
تنازع کشمیر کا حل کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق ضروری ہے، آرمی چیف
تنازع کشمیر کا حل کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق ضروری ہے، آرمی چیف

لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گریژن کا دورہ کیا، اس موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد العزیز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کشمیر سمیت خطے کے عوام دیرپا امن کا حق رکھتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور، داخلی اور خارجی صورتحال پر اظہار خیال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گریژن کے افسران سے خطاب کیا جبکہ خطے میں دیرپا امن سے متعلق پاکستانی وژن پر روشنی ڈالی۔ آرمی چیف نے مشرقی سرحد اور کشمیر کی صورتحال پر بھی بات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سمیت خطے کے عوام دیرپا امن کا حق رکھتے ہیں۔ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے حل کے لیے پر عزم ہیں۔ تنازع کشمیر کا حل کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق ضروری ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہائبرڈ جنگ کے چیلنجز میں مزید چوکنا اور تیار رہنے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے، مسلح افواج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں مختلف کورسز کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔آرمی چیف نے پاس آؤٹ کیڈٹس کومبارکباد دی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن پسندملک ہے، پاکستان نے علاقائی اورعالمی امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہم امن بقائے باہمی اورباہمی احترام پرکاربندہیں، وقت ہے ہرطرف امن کیلئے ہاتھ آگے بڑھائیں۔

آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاکستان اوربھارت دیرینہ تنازع کشمیر کو حل کریں، تنازع کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیاجاناچاہیے، تنازع کشمیرکاحل انسانی المیے کومنطقی انجام تک پہنچانے کاباعث بنے گا،یہ ہرجانب امن کاہاتھ بڑھانیکاوقت ہے۔

سپہ سالارنے دشمن کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے، مسلح افواج ہرطرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

Related Posts