وفاق کا6نئی نہریں بنانے کا منصوبہ ناقابلِ قبول، وزیر اعلیٰ سندھ نے قرارداد پیش کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مراد علی شاہ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: وفاق کا 6 نئی نہریں بنانے کا منصوبہ ناقابلِ قبول قرار دے دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی اسمبلی میں قرارداد پیش کی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ نے سندھ اسمبلی میں دریائے سندھ سے 6  نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد پیش کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاق کا نئی نہریں بنانے کا منصوبہ ناقابلِ قبول ہے ۔ سندھ کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کے منصوبے کے خلاف نوابشاہ، نوشہروفیروز، لاڑکانہ، سجاول اور میہڑ میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ نوابشاہ میں وکلا نے دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کے منصوبے کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی تھی۔

یہی نہیں، بلکہ لاڑکانہ میں سندھ ہائیکورٹ بار کی جانب سے وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے ایک گھنٹے تک عدالتی بائیکاٹ کیا۔ چوہڑ جمالی میں اساتذہ اور طلبا، دادو کی تحصیل میہڑ میں  سبزی فروٹ یونین کی جانب سے  جبکہ نوشہرو فیروز میں شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کیمپس  کے طلبا نے بھی 6 کینال منصوبے کے خلاف ریلیاں نکال کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔

Related Posts