اہلیان کراچی کل جمعہ کے پرامن مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں ِ، قاری محمد عثمان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اہلیان کراچی کل جمعہ کے پرامن مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں ِ، قاری محمد عثمان
اہلیان کراچی کل جمعہ کے پرامن مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں ِ، قاری محمد عثمان

کراچی: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اور ضلع کیماڑی کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے کراچی کے آئمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز جمعہ کے اجتماعات میں مدینہ مسجد طارق روڈ کے انہدام کے عدالتی فیصلے سے پیدا شدہ صورتحال سے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے نماز جمعہ کے بعد مدینہ مسجد طارق روڈ پر ہونے والے عظیم الشان احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی تاکید کریں۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کو پورا کراچی مدینہ مسجد طارق روڈ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے۔ عدالتی فیصلے سے پاکستان سمیت امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ نماز جمعہ کے اجتماع اور احتجاجی مظاہرے سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو اور دیگر جماعتوں کے نمائندے خطاب کریں گے۔

اہلیان کراچی غیرت ایمانی کا ثبوت دیتے ہوئے کل جمعہ کے پرامن مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔ عوام کو پارک نہیں مسجد چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے کروڑوں لوگوں کا سوال ہے کہ مسجد کیلئے متبادل کا اعلان کیا جاسکتا ہے تو پارکوں کیلئے کیوں نہیں؟

مسجد کے بجائے پارک کیلئے متبادل جگہ دی جائے۔ خدارا ملک کو انارکی کی طرف نہ دھکیلا جائے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ مساجد اور دینی ادارے معاشرے کی فلاح و سلامتی کے مراکز ہیں۔

مزید پڑھیں: متبادل زمین ملنے تک مدینہ مسجد نہ گرائی جائے، چیف جسٹس نے انہدام روکنے کی استدعا مسترد کردی

انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی کے فیصلے شریعت اسلامیہ سے بالا نہیں ہوسکتے۔ مسلمان مر تو سکتا ہے مگر امن و آشتی کا مرکز مسجد گرانے نہیں دے سکتا۔

Related Posts