بےروزگاری سے تنگ رحیم یارخان کا رہائشی کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

rahim yarkhan mushtaq
rahim yarkhan mushtaq

اسلام آباد: غربت اور بےروزگاری سے تنگ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے علاقے رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والا مشتاق احمد گزشتہ چھ ماہ سے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے کھلے آسمان تلے پانچ بچوں اور بیوی سمیت رہنے پر مجبور ہے۔

موجودہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے علاقے رحیم یار خان کا رہنے والا مشتاق احمد نہایت غریب انسان ہے جس کے ساتھ اس کے پانچ چھوٹے چھوٹے بچے اور بیوی شامل ہے جو اپنا علاقہ چھوڑ کر اسلام اباد آگیا ہے۔

مشتاق احمد نے بتایا ہے کہ اس کے پانچ بچے ہیں اور وہ انتہائی غریب ہے اس کے پاس رہنے کو گھر نہیں اور نہ ہی کوئی روزگار ہے، مشتاق احمد کا کہنا ہے میں نے محکمہ ایجوکیشن تحصیل لیاقت پور میں درخواست دی میرا انٹرویو بھی ہو گیا لیکن مجھے نوکری نہ ملی۔

ان کاکہناتھا کہ نہ میرے پاس پیسہ ہے اور نہ میری کوئی سفارش ہے میں نے جگہ جگہ نوکری کےلیے کوشش کی لیکن مجھے کہی بھی جاب نہ ملی پھرمیں اپنے علاقے کو چھوڑ کر اسلام آباد آگیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈیشنل کراچی پولیس کے شہر میں جرائم پر قابو پانے کے دعوے دھرے رہ گئے

مشتاق احمد نے کہا کہ چھ ماہ ہو گئے ہیں میں نیشنل پریس کلب کے باہر بے یارومددگار پڑا ہوں کھلے آسمان تلے کڑاکے کی سردی میں نہ سر پر چھت ہے نہ کھانے کو خوراک وراشن ہے مہنگائی کے اس دور میں بغیر نوکری کے جینا مشکل ہوگیا ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ میری والی ریاستِ مدینہ سے التجا ہے مجھے رہنے کے لئے چھت اور زندگی گزارنے کے لئے روز گار مہیا کیا جائے چھ ماہ سے میں اس جگہ موجود ہوں میری کسی بھی حکومتی نمائندے نے بات نہیں سنی، کہنے کویہ ریاستِ مدینہ ہے جبکہ میں عارضہ دل اور پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہوں۔

Related Posts