زمین پر رینگنے والے جانوروں کا ارتقاء 6کروڑ سال کی گلوبل وارمنگ سے ہوا۔ماہرین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زمین پر رینگنے والے جانوروں کا ارتقاء 6کروڑ سال کی گلوبل وارمنگ سے ہوا۔ماہرین
زمین پر رینگنے والے جانوروں کا ارتقاء 6کروڑ سال کی گلوبل وارمنگ سے ہوا۔ماہرین

واشنگٹن: امریکی ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین پر رینگنے والے ان جانوروں کا ارتقاء 6 کروڑ سال کی گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہوا جنہیں آج دنیا رپٹائلز کے نام سے جانتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائنس کی شاخ حیاتیات (بائیولوجی) کے تحت رپٹائلز کو رینگنے والے جانوروں کی وہ قسم سمجھا جاتا ہے جس میں سانپ، کچھوے اور چھپکلیاں شامل ہیں جو زیادہ تر گوشت خور ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ریہ ماہی کا دماغ 40کروڑ سال سے ارتقاء سے گزرا۔ماہرین

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی بحران کا آغاز زمین پر 23 کروڑ سال قبل پیدا ہونے والی گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہوا جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زمین پر جانوروں کی کم از کم 86 فیصد انواع و اقسام کے خاتمے کا سبب بن گئی۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے تحقیقی مطالعے کے مطابق زمین پر عام حیات ختم ہوجانے کے بعد رینگنے والے جانور تیزی سے تیار ہوئے جو جدید ماحولیاتی نظام اور بہت سے معدوم ہونے والے نظاموں کیلئے اہم تھے۔

زیادہ تر ماہرینِ حیات یہ سمجھتے تھے کہ ارتقاء اور تنوع کی تیز رفتار شرح حریف جانوروں کی معدومیت کی وج ہسے تھی جس سے رینگنے والے جانوروں کو نئی رہائش گاہوں اور خوراک کے وسائل پر قبضہ کرنے میں مدد ملی۔

تاہم آج سے 2 روز قبل عالمی جریدے سائنسز ایڈوانسز میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں ہارورڈ یونیرسٹی کے ماہرین نے انکشاف کیا کہ رینگنے والے جانوروں کا تیزی سے ارتقاء اور تابکاری بہت پہلے شروع ہوگئی تھی۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے طویل سلسلے کے نتیجے میں عالمی درجۂ حرارت میں ڈرامائی تبدیلی پیدا ہوئی جبکہ یہ دور 6 کروڑ سال پر محیط رہا اور آج سے 29 کروڑ 40لاکھ سال قبل تیز ترین موسمیاتی تبدیلیوں کے دور میں رینگنے والے جانوروں کا ارتقاء ہوا۔

بڑے پیمانے پر آتش فشاں پھٹنے کے باعث گلوبل وارمنگ میں اضافے سے موسمیاتی تبدیلیاں بھی بڑھیں اور زمین کی تاریخ کا وہ گرم ترین دور شروع ہوا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر زمین پر پائے والے جانور ہلاک ہو گئے تھے۔

محققین کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ کا سب سے شدید دور رینگنے والے جانوروں میں ارتقاء کی تیز ترین شرحوں سے موافقت رکھتا ہے جو رینگنے والے جانوروں کے جسم کے تنوع اور جدید جانوروں کے گروہوں کی ابتدا کی طرف اشارہ ہے۔ 

Related Posts