مولانا عادل خان پر قاتلانہ حملے کی رپورٹ پیش، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا عادل خان پر قاتلانہ حملے کی رپورٹ پیش، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
مولانا عادل خان پر قاتلانہ حملے کی رپورٹ پیش، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی: مولانا عادل خان پر قاتلانہ حملے کی ابتدائی رپورٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ کو پیش کردی گئی ہے جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کو ڈرائیور سمیت گزشتہ شب گولیاں برسا کر قتل کیا گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں فائرنگ کے بعد ملزمان کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹارگٹ کلنگ کے واقعے پر کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ مولانا عادل خان پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گولیاں برسائیں۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے 5 خول برآمد ہوئے ہیں۔

معروف عالمِ دین مولانا عادل خان پر فائرنگ کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ کو پیش کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعے سے قبل مولانا عادل خان کا ایک ساتھی خریداری کیلئے گاڑی سے اترا جس کے دوران گولیاں برسائی گئیں۔

ترجمان لیاقت نیشنل ہسپتال کے مطابق مولانا عادل خان کو 2 گولیاں لگیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم  دیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل مولاعادل خان کی نمازِ جنازہ جامعہ فاروقیہ کراچی میں ادا کردی گئی، ان کے ساتھ جاں بحق ساتھی مقصود کی نمازِ جنازہ بھی مولانا عادل خان کے ساتھ ہی ادا کی گئی۔

گزشتہ شب کراچی میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کی نمازِ جنازہ آج ان کے بڑے بھائی مولانا عبید اللہ خالد نے پڑھائی۔

مزید پڑھیں: مولانا عادل خان کی نمازِ جنازہ جامعہ فاروقیہ کراچی میں ادا 

Related Posts