قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے 15 میں سے 9 ٹی 20میچ جیتے۔رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے 15 میں سے 9 ٹی 20میچ جیتے۔رپورٹ
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے 15 میں سے 9 ٹی 20میچ جیتے۔رپورٹ

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں اب تک مختلف بین الاقوامی کرکٹ ٹیمز کے خلاف کل 15 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 9 میں فتح حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے بعد قومی ٹیم نے مہمان ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے 7 میچز میں سے باقی 3 کھیلنے کیلئے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا رخ کر لیا ہے جہاں سیریز کا 5واں میچ کل ہوگا جبکہ قذافی اسٹیڈیم کی رپورٹ بھی سامنے آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک انگلینڈ سیریز، دونوں ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرینگی

رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم نے 6 بین الاقوامی کرکٹ ٹیمز کے خلاف قذافی نیشنل اسٹیڈیم میں کل 15 میچز کھیلے جن میں سے 9 کے دوران فتح پاکستان کے نام رہی جبکہ 6 میچز میں ہار مقدر بنی۔ اسٹیڈیم میں تاحال پاکستان کی کامیابی کا تناسب 60 فیصد رہا۔

ماضی میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 1 ٹی 20 میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جس میں آسٹریلین ٹیم نے فتح حاصل کی جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم نے 2 میچز کھیلے اور دونوں میں ہی جیت پاکستان کے نام رہی۔ بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی 100فیصد رہی۔

اسی طرح پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کل 3 ٹی 20 میچز کھیلے جن میں سے 2 میں کامیابی سمیٹی جبکہ 1 میچ میں فتح جنوبی افریقہ کے نام رہی۔ قومی ٹیم کی کامیابی کا تناسب جنوبی افریقہ کے معاملے میں 66.66فیصد رہا ہے۔

اسی طرح پاکستان نے سری لنکا کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کل 4 ٹی 20 میچز کھیلے جن میں سے 1 جیتا اور 3 ہارے۔ اس طرح سری لنکن کرکٹ ٹیم کے خلاف قومی ٹیم کی کامیابی کا تناسب 25 فیصد رہا۔ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف لاہور میں پہلا میچ کل کھیلے گی۔

 

Related Posts