قرآن کی بار بار بے حرمتی، مسلم وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامی سربراہ کانفرنس کے قائد کی حیثیت سے سعودی عرب اور عراق نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کریم کی بار بار بے حرمتی کے واقعات کا جائزہ لینے کے لیے مسلم وزرائے خارجہ کا ورچوئل ہنگامی اجلاس 31 جولائی 2023 بروز پیر طلب کر لیا ہے۔

مملکت کے سرکاری خبر رساں ادارے ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق عرب وزرائے خارجہ کا 18واں ہنگامی اجلاس او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ میں دو جولائی 2023 کو منعقدہ ہنگامی اجلاس کے بیان پر عمل درآمد کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واقعۂ کربلا، 9 محرم الحرام کے روز حضرت امام حسین کے قافلے کے ساتھ کیا ہوا؟

دو جولائی کو جدہ میں منعقدہ اجلاس میں بوقت ضرورت اعلٰی سطح کا ہنگامی اجلاس بلانے کی اپیل کی گئی تھی۔

نئے اجلاس میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسن ابراہیم طہ مجلس عاملہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے پر عمل درآمد کے حوالے سے مشاورت بھی کریں گے۔

اس موقع پر اشتعال انگیز واقعات کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اشتعال انگیز حرکتیں، تعصب اور جان بوجھ کر مذہبی منافرت کا باعث بن رہی ہیں۔

Related Posts