ہمیشہ ہنسانے والے مرزا شاہی کورونا کا شکار ہوکر مداحوں کو روتا چھوڑ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Renowned TV actor Mirza Shahi dies of COVID-19

کراچی: معروف ٹی وی اداکار مرزا شاہی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کراچی میں چل بسے، اہلیہ اور بیٹی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

مرزاشاہی کے اہل خانہ کے مطابق کورونا کا شکار ہونے کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انہیں سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کے ساتھ ہی ان کی اہلیہ اور بیٹی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

تجربہ کار اداکار نے 1960ء میں فلم اسٹار ندیم کی پہلی فلم چکوری کے ساتھ پاکستانی فلم انڈسٹری میں انٹری دی ،بعد میں انہوں نے پی ٹی وی کے متعدد ڈراموں میں کام کیا جن میں مشہور مزاحیہ سیریز ففٹی ففٹی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:اشنا شاہ کو جانوروں کی حالت پر ترس آگیا، چڑیا گھر بند کرنے کیلئے آواز اٹھادی

انہوں نے مزاحیہ اداکار اطہر شاہ خان کے ساتھ ہائے جیدی ڈرامہ سیریل میں کام کرکے شہرت حاصل کی۔حال ہی میں وہ نجی ڈرامہ پروڈکشن ہاؤسز میں کام کر رہے تھے جبکہ ڈرامہ سیریل نادانیاں میں بھی مزاحیہ کردار ادا کررہے تھے۔

Related Posts