معروف مذہبی اسکالر مفتی مینک سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف مذہبی اسکالر مفتی مینک سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئے
معروف مذہبی اسکالر مفتی مینک سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئے

زمبابوے کے معروف مذہبی اسکالر مفتی مینک سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مفتی اسماعیل مینک نے اپنے دورہ پاکستان کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز اکھٹے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mufti Menk (@muftimenkofficial)

انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ پاکستان کو ہماری ضرورت ہے، پاکستان اس وقت ناقابل تصور صورتحال میں گھرا ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mufti Menk (@muftimenkofficial)

یہ بھی پڑھیں:

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی جلد سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان آئیں گی

قبل ازیں مفتی مینک نے پاکستان میں سیلاب کی بدترین صورتحال پر متاثرین کے لیے خصوصی دعا بھی کی تھی، ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی مینک نے لکھا تھا کہ میرا دل پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہے کیونکہ وہ برسوں کے بدترین سیلاب کا سامنا کررہے ہیں۔

انہوں نے لکھا تھا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے لیے آسانیاں فرمائیں اور انہیں ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھے۔

Related Posts