لازوال ڈارموں کی خالق حسینہ معین کراچی میں انتقال کرگئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Haseena Moin passes away in Karachi

کراچی : پاکستان کی معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین کا انتقال دل دورہ پڑنے سے کراچی میں انتقال کرگئیں، نمازجنازہ آج ادا کی جائیگی۔

79سالہ معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین نے ڈرامہ انڈسٹری کے لیے ان کہی، تنہایاں، دھوپ کنارے، آنسو،آئینہ اور بندش سمیت کی لازوال ڈرامےتخلیق کیے ۔انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا اور ان کی نمازہ جنازہ بعد نماز عصر نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں ادا کی جائے گی۔

حسینہ معین نے 20 نومبر 1941 کو بھارت کے شہر کانپو رمیں آنکھیں کھولیں، ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی اور قیام پاکستان کے بعد پاکستان منتقل ہوگئیں جہاں کراچی یونیورسٹی سے تاریخ میں ماسٹرز کیا۔

مزید پڑھیں:پی ٹی وی کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیرمختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں

حسینہ معین نے کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین کی پہلی ڈوز بھی لگوائی تھی، انہوں نے پیر کے روز آرٹس کونسل آف پاکستان میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعدانتظامات پر حکومت سندھ کا شکریہ ادا کیا تھا۔

مداحوں کے ساتھ اپنا تجربہ بانٹتے ہوئے انہوں نے کہاتھا کہ مجھے ابھی کورونا وائرس کی ویکسین ملی ہے اورمیں ہر ایک کو بتانا چاہتی ہوں کہ یہ تکلیف دہ نہیں ہے،انہوں نے حفاظتی ٹیکوں کے مرکز میں عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی تھی۔

Related Posts