حیدرآباد میں معروف ہندو ڈاکٹر کو چھری کے وار سے قتل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حیدرآباد: سندھ کے دوسرے بڑے شہرحیدرآباد کے علاقے سٹیزن کالونی میں معروف ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی کو چھری کے وار سے قتل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شب پیش آیا جب ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی صدر بوہری بازار میں کلینک سے گھر پہنچے تھے۔

ابتدائی تفتیش میں بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر دھرم دیو اور ان کے ڈرائیور حنیف لغاری کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

گجرانوالہ، شیرانوالہ باغ کے قریب پرانے کپڑوں کے بازار میں آگ لگ گئی

ایس ایس پی کے مطابق ملزم ڈاکٹر کو قتل کرنے کے بعد لاش گھر لایا اور اسے پھینک کر فرار ہوگیا۔ امجد شیخ کا کہنا ہے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ڈرائیور نے ہی ڈاکٹر کو مبینہ طور پر قتل کیا اور کار سمیت فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

ادھر صوبائی وزیر اقلیتی امور گیا نچند ایسرانی نے واقعہ کی مذمت کی اور ایس ایس پی کو قاتلوں کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

Related Posts