ممبئی:بھارت کی معروف اداکارہ کرینہ کپور امید سے ہوگئیں،بھارتی میڈیا نے دعویٰ کردیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کرینہ کپور دوبارہ سے امید سے ہیں، اداکارہ کوبھارت میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران انتہائی ڈھیلے لباس اور اضافی وزن کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔
معروف اداکارہ کے امید سے ہونے کی خبریں ایسے وقت میں منظر عام پر آئیں،جب وہ عامر خان کے ساتھ آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔فلم میں شوٹنگ کی مصروفیت کی وجہ سے چہ مگوئیاں ہورہی تھیں، تاہم اب کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔
https://www.instagram.com/p/B_9gqBxJqig/?utm_source=ig_embed
بھارتی اخبار ات کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان نے میڈیا کو جاری مختصر بیان میں تصدیق کی کہ تیمور خان بڑے بھائی بننے والے ہیں۔ اداکار جوڑے نے نیک خواہشات پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور نے 2019 کے آخر میں میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں واضح کہا تھا کہ انہیں اور سیف علی خان کو مزید بچوں کی ضرورت نہیں اور وہ تیمور علی خان کے ساتھ ہی خوش ہیں۔