ای سی ایل سے نام کا اخراج: مریم نواز کی درخواست پر سماعت 11 مارچ کو ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ای سی ایل سے نام کا اخراج: مریم نواز کی درخواست پر سماعت 11 مارچ کو ہوگی
ای سی ایل سے نام کا اخراج: مریم نواز کی درخواست پر سماعت 11 مارچ کو ہوگی

لاہور: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر سماعت 11 مارچ کوہوگی۔

لاہور ہائی کورٹ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی بیرونِ ملک جانے کی درخواست پر سماعت کرے گی جبکہ سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں ججز کا 2 رکنی بینچ کرے گا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وفاقی حکومت کو پابند کیا جائے کہ وہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے خارج کرے تاکہ وہ اپنے والد کی عیادت کے لیے بیرونِ ملک جاسکیں۔

مریم نواز کے مطابق ان کے والد کی طبیعت بے حد خراب ہے اور وہ اس دوران ان کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں جبکہ نواز شریف کا علاج لندن میں جاری ہے۔

مریم نواز  کے اہل خانہ اور بھائی پہلے ہی لندن میں رہائش پذیر ہیں جو سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف طبی معائنے اور علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں جس کے لیے انہیں احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں 14 روز کی توسیعِ ضمانت بھی عطا کی تھی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے اعلان کیا کہ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے لندن جانے کی قانونی طور پر کوئی گنجائش نہیں ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں دو ہفتے قبل میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون فرغ نسیم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی کابینہ نواز شریف کی صاحبزادی کی بیرونِ ملک روانگی کے خلاف ہے۔

  مزید پڑھیں: مریم نواز کے لندن جانے کی قانونی گنجائش نہیں۔وزیر قانون

Related Posts