چمن میں لیویز جیل کے قریب بم دھماکہ، 3افراد جاں بحق، 13زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

5 injured in Quetta blast

چمن: صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں لیویز کی جیل کے سامنے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چمن میں لیویز جیل کے سامنے کھڑی موٹرسائیکل میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد کے جاں بحق اور 13 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

لیویز اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 13 افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول بم موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے چمن میں لیویز جیل کے پاس بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ: فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، متعدد افراد زخمی

وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے دعائے مغفرت کی ہے اور زخمیوں کے لئے دعائے صحت کی دعا کی ہے۔ جام کمال کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Related Posts