اسٹیٹ بینک نے کاروبار میں آسانی کیلئے فارن ایکسچینج مینوئل میں ترمیم کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Remittances to Digital Service Provider Companies against Acquisition of Services by Local Companies

کراچی :مقامی کمپنیوں کی جانب سے ڈیجیٹل سروس پرووائیڈر کمپنیوں سے خدمات کی خریداری کے عوض ترسیلات زربینک دولت پاکستان نے کاروبار کرنے کی آسانی کو مزید بہتر بنانے کی غرض سے فارن ایکسچینج مینوئل میں ترمیم کردی۔

توقع ہے کہ نئی ترمیم سے پاکستان میں کمپنیوں کو کسی پریشانی کے بغیر عالمی طور پر تسلیم شدہ ڈجیٹل سروس پرووائیڈر کمپنیوں سے ڈجیٹل خدمات کی خریداری کے عوض فوری ادائیگی کرنے میں مدد ملے گی۔

فارن ایکسچینج مینوئل میں ایک نئے پیرا کے اضافے سے مجاز ڈیلرز کو زیادہ سے زیادہ 200,000 ڈالر سالانہ تک زر مبادلہ جاری کرنے کی عمومی اجازت حاصل ہوجائے گی۔

یہ اجازت ڈیجیٹل خدمات سے متعلق کمرشل ادائیگی پر پاکستان میں انکارپوریٹیڈ یا قائم شدہ ہر اس کمپنی؍فرم کے لیے ہوگی جو بنیادی طور پر سرکلر میں مذکور 62 ڈجیٹل سروس پرووائیڈر کمپنیوں (بشمول ان سے منسلکہ اداروں) میں شامل ہیں۔

اس حد کے اندر مجاز ڈیلرز اُن ڈجیٹل سروس پرووائیڈرز کو زیادہ سے زیادہ 25000 ڈالر سالانہ تک کا زر مبادلہ جاری کرسکتے ہیں جو ان 62 کمنپیوں کی لسٹ میں شامل نہیں۔ مجاز ڈیلرز ان ادائیگیوں کے لیے اپنے کلائنٹس کو ڈجیٹل چینلز کی پیش کش کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں لوڈشیڈنگ :سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کی رپورٹ مسترد کردی

سرکلر اس لنک پر دستیاب ہے:http://www.sbp.org.pk/epd/2020/FEC4.htmتوقع ہے کہ ان عالمی کمپنیوں سے اشتہارات، ہوسٹنگ، ڈیٹا بیس، رسائی، اکاؤنٹنگ مینجمنٹ، استعداد کاری اور کسٹمر سپورٹ وغیرہ سمیت مختلف خدمات کے حصول سے مقامی کاروباری ادارے مقامی طور پر اور بیرون ملک صارفین تک رسائی میں اضافہ کریں گے جس سے انہیں اپنی موجودگی بڑھانے اور کارکردگی میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Posts