برہان وانی کی چوتھی برسی، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، مظاہرے اور ریلیاں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Remembering Kashmir's freedom icon Burhan Wani on his fourth martyrdom anniversary

سرینگر :8جولائی 2016 ء کوبھارتی فوجیوں کے ظلم وبربریت کی بھینٹ چڑھنے والے کشمیری نوجوان حریت رہنماء برہان مظفر وانی اور ان کے دو ساتھیوں کی چوتھی برسی کے موقع پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔

ہڑتال کی کال حریت رہنما سید علی گیلانی اور کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی تھی۔ برہان مظفر وانی کے یوم شہادت کی مناسبت سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالی کیخلاف کشمیر میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

کشمیر لبریشن سیل ، پاسبانِ حریت اور دیگر سماجی و سیاسی تنظیموں نے ریاست کے تمام چھوٹے چھوٹے شہروں اور قصبوں میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کا اہتمام کیا ہے۔

 مرکزی احتجاجی اجتماع برہان مظفر وانی چوک پر ہوگااورپاسبان حریت کے ذریعہ ریلی بھی نکالی جائے گی۔

مزید پڑھیں:بھارت مظلوم کشمیریوں کے گھر بم مار کر تباہ کر رہا ہے۔مشعال ملک

کشمیری حریت پسند رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی برہانی مظفر وانی کو ان کی چوتھی برسی کے موقع پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Related Posts