فل کورٹ پیچیدہ معاملات میں بنایا جاتا ہے، یہ معاملہ پیچیدہ نہیں، چیف جسٹس

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیےکہ فل کورٹ بنانے کے معاملے پر آج فیصلہ ہوگا یا نہیں،کچھ نہیں کہہ سکتا،فل کورٹ بنانے کے لیے مزید قانونی وضاحت کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کر رہا ہے۔

وقفے کے بعد سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے چوہدری شجاعت حسین اور پیپلز پارٹی کی کیس میں فریق بننےکی درخواست منظور کرلی ۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  دلائل سن کر فیصلہ کریں گےکہ فل کورٹ بنانا ہے یا نہیں، فل کورٹ بنانے کے معاملے پر آج فیصلہ ہوگا یا نہیں،کچھ نہیں کہہ سکتا، فل کورٹ بنانے کے لیے مزید قانونی وضاحت کی ضرورت ہے، فل کورٹ بہت سنجیدہ اور پیچیدہ معاملات میں بنایا جاتا ہے، یہ معاملہ پیچیدہ نہیں ہے۔

اس سے قبل آج سماعت کے آغاز پر سابق صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی روسٹرم پر آگئے اور موقف اپنایا کہ موجودہ صورتحال میں تمام بار کونسلز کی جانب سے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Related Posts