سعودی عرب میں باقی 23 پاکستانی قیدیوں کو بھی واپس لائینگے، دفتر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

62 prisoners released from Saudi Arabia arrive in Pakistan

اسلام آباد: سعودی عرب سے 65 پاکستانی قیدیوں کو کامیابی کے ساتھ وطن واپس لانے کے بعد دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت باقی 23 قیدیوں کو وطن واپس لانے کے لئے کام کر رہی ہے اور جلد انہیں بھی وطن واپس لے آئینگے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق اب تک 85 میں سے 62 افراد کو وطن واپس بھیجا جاچکاہے تاکہ وہ عید اپنے کنبے کے ساتھ پاکستان میں منائیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ باقی 23 افراد کو انکے ایگزٹ ویزا کا عمل مکمل ہوتے ہی وطن واپس لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کیلئے کڑا وقت

واضح رہے کہ عیدالاضحی سے ایک روز قبل سعودی عرب کی جیلوں سے رہائی پاکر وطن پہنچنے والے پاکستانی قیدیوں کی اسلام آباد ایئرپورٹ آمد کے موقع پر خوشی کا سماں بندھ گیا۔

اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے ایم ڈی عامر شیخ نے وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل اور ادارہ کے سینئر افسران کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر رہائی پانے والے62 پاکستانیوں کا استقبال کیا۔

پاکستانی قیدیوں کی آمد کے موقع پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا اور انہوں نے موجودہ حکومت کی گرانقدر کوششوںکو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

Related Posts