قصور میں دینی مدرسے کے قاری نے سبق یاد نہ کرنے پر طالبِ علم کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں طالبِ علم جاں بحق ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم قاری وقاص نے سبق یاد نہ کرنے پر مدرسے کے طالبِ علم پر بد ترین تشدد کیا۔ پولیس نے طالبِ علم کی جان لینے والے مدرسے کے قاری کو گرفتار کرلیا۔
مدرسہ سے 13سالہ بچے کی پھندا لگی لاش برآمد، معمہ حل نہ ہوسکا
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے طالبِ علم کی جان لے لی۔ قصور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے بچے کے قتل کا نوٹس لے لیا۔
ملزم قاری وقاص نے سبق یاد نہ کرنے پر طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ قصور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او قصور کو مقدمے کی خود پیروی کرنے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔ pic.twitter.com/VvAchYveNy
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) January 20, 2022