اسلام آباد میں جامعہ فریدیہ اور جامعہ حفصہ کی انتظامیہ آمنے سامنے، حالات کشیدہ ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں جامعہ فریدیہ اور جامعہ حفصہ کی انتظامیہ آمنے سامنے، حالات کشیدہ ہوگئے
اسلام آباد میں جامعہ فریدیہ اور جامعہ حفصہ کی انتظامیہ آمنے سامنے، حالات کشیدہ ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد میں دین کا درس دینے والے علماء نے ہتھیار اٹھا لیے ہیں،  جامعہ فریدیہ اور جامعہ حفصہ کی انتظامیہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے جس سے حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق شہرِ اقتدار کے سیکٹر ای 7 میں مولانا عبدالعزیز اور امِ حسان جامعہ فریدیہ کے طلباء کو مولانا عبدالغفار اور مفتی فاروق کے ساتھ ساتھ حکومت کے خلاف اُکسا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا عبدالعزیز اور امِ حسان نے طالبات سے کہا ہے کہ ہم جامعہ حفصہ کی طالبات کو یہاں ٹھہرانا چاہتے ہیں۔ آپ ان کیلئے اپنے رہائشی کمرے خالی کریں۔ فی الحال 200 طالبات کو ٹھہرائیں گے۔

دوسری جانب جامعہ فریدیہ کے منتظمین اپنے طلباء کو مدرسہ واپس بلانے کیلئے حرکت میں آ گئے۔ تقریباً 200 کے قریب طلباء جامعہ فریدیہ پہنچ چکے ہیں۔ حالات کشیدہ ہیں اور صورتحال کسی بھی وقت خراب ہوسکتی ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق مولانا عبدالعزیز کے ساتھ مسلح گن مین ہیں جن کی تعداد 5 ہے جو ایس ایم جی گنز لے کر مولانا عبدالعزیز کے ساتھ ہیں۔ 

Related Posts