اداکاری کی دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے مذہب کا استعمال کیا جارہا ہے، ارمینا خان

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکاری کی دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے مذہب کا استعمال کیا جارہا ہے، ارمینا خان
اداکاری کی دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے مذہب کا استعمال کیا جارہا ہے، ارمینا خان

کراچی:پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اداکاری کی دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے مذہب کا استعمال آج کل عام ہوگیا ہے۔

ارمینا خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا رْخ کرتے ہوئے پاکستان شوبز انڈسٹری کے اْن اداکاروں کے بارے میں طنزیہ پیغام جاری کیا ہے جو اپنے مذہبی خیالات کے ذریعے تعریفیں حاصل کرتے ہیں۔

اداکاری کی دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے مذہب کا استعمال عام ہوگیا ہے: ارمینا خان

اپنے ٹوئٹ میں ارمینا خان نے لکھا کہ ’ان دنوں مذہبی انتہا پسندی کا استعمال کرتے ہوئے اداکاری کے کیریئر کو آگے بڑھانا کافی عام وگیا ہے۔

ارمینا خان نے اپنے ٹوئٹ میں سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’کیا اس کے بغیر کیریئر کو نہیں بڑھایا جاسکتا؟اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اس بات کی نشاندہی نہیں کی کہ اْن کا اشارہ شوبز انڈسٹری کے کس اداکار یا اداکارہ کی طرف ہے تاہم اس کے بعد ارمینا خان نے ٹوئٹر پر ایک اور پیغام جاری کیا۔

مزید پڑھیں: زائرہ وسیم نے 2 سال بعد برقع میں پہلی تصویر شیئر کردی

ارمینا خان نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں نے یہ بھی مشاہدہ کیا ہے کہ چاہے آپ کسی بھی مذہب کی پیروی کریں، اگر آپ انتہا پسند ہیں تو اس مذہب کے بارے میں آپ کے خیالات اور سوچ بھی انتہائی ہوگی۔

Related Posts