سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری

جنوبی پنجاب ریجن میں پی اے ایف کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں زور و شور سے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی بھر پور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاک فضائیہ کی امدادی ٹیموں کی جانب سے چوبیس گھنٹے متاثرہ خاندانوں کو خوراک اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت 12155 پاؤنڈ کی بنیادی اشیائے خوردونوش ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کی پیرا میڈیکل ٹیم نے 939 مریضوں کا طبعی معائنہ بھی کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز گل پر مبینہ تشدد، تحریکِ انصاف کے اراکین کا سینیٹ سے علامتی واک آؤٹ

پاک فضائیہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے اہلکار خراب موسمی حالات کے باوجود سیلاب متاثرین کومدد فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

Related Posts