’جیمز بانڈ‘ کی 25 ویں فلم ‘نوٹائم ٹوڈائے’ کی ریلیز اکتوبر 2021 تک ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

’جیمز بانڈ‘ کی 25 ویں فلم 'نوٹائم ٹوڈائے' کی ریلیز اکتوبر 2021 تک ملتوی

دسمبر 2019 سے چین سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی وبا کے باعث اگرچہ ہولی وڈ کی آنے والی شہرہ آفاق فلم ’جیمز بانڈ‘ کی 25 ویں فلم کی نمائش تین بار مؤخر کی گئی تھی مگر اب ایک بار پھر مذکورہ فلم کی ریلیز مؤخر کردی گئی۔

’جیمز بانڈ‘ کی آنے والی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کو ابتدائی طور پر اپریل 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث اس کی نمائش ملتوی کی گئی تھی۔

بعد ازاں ٹیم نے فلم کو اکتوبر 2020 میں ریلیز کرنے کی اُمید ظاہر کی تھی مگر پھر اسے نومبر 2020 تک مؤخر کیا گیا تھا۔

لیکن نومبر میں بھی اس کی ریلیز نہ ہوسکی تو اسے اپریل 2021 میں ریلیز کیے جانے کا اعلان کیاگیا تھا۔

اگرچہ ’جیمز بانڈ‘ کی طرح دیگر فلموں کی ریلیز بھی مؤخر یا ملتوی ہوتی رہی تاہم بعد ازاں کئی میگا بجٹ فلموں کو آن لائن ریلیز کیا گیا اور خیال کیا جا رہا تھا کہ ’جیمز بانڈ‘ کو بھی آن لائن ریلیز کیا جائے گا۔

تاہم اب فلم کی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ فلم کو اپریل کے بجائے اکتوبر 2021 میں ریلیز کیا جائے گا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر اکتوبر تک بھی سینما

تھیٹرز نہ کھلے تو فلم کی ریلیز مزید وقت کے لیے مؤخر کی جا سکتی ہے۔

Related Posts