سائنس دانوں نے معدے اور دماغ کے درمیان تعلق دریافت کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: سائنس دان معدے اور دماغ کے مابین اہم تعلق دریافت کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس کیلئے طویل عرصے سے کوشش کی جارہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دماغ اور معدے کے مابین تعلق کو سمجھنے سے دونوں اعضاء کے علاج میں مدد ملے گی جبکہ یہ تحقیق امریکی انسٹیٹیوٹ فار برین ریسرچ (ایل آئی بی آر) کے ماہرین نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایپ کو ہیک کرلیا گیا، غیر اخلاقی پیغامات موصول

نئی تحقیق کے نتائج عالمی سائنسی جریدے نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئے ہیں۔ نئی تحقیق میں رضا کاروں کو وائبریٹنگ کیپسول استعمال کروائے گئے تاکہ معدے کے متحرک ہونے پر دماغ کا ردِ عمل نوٹ کیا جاسکے۔

محققین نے یہ کیپسول 18 سے 40سال کی عمر کے افراد کو استعمال کرائے اور دریافت کیا کہ کیپسول کے متحرک ہونے کو مخصوص حالات میں محسوس کیا جاسکتا ہے جبکہ سائنس کے موضوع پر یہ تحقیق انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج سے دماغ کے پیچیدہ امراض کا معدے سے تعلق اور معدے کے امراض کا ذہنی سوچوں اور ردِ عمل سے تعلق دریافت کرنا آسان ہوجائے گا۔ مختلف امراض کا بہتر علاج کیا جاسکے گا۔

محققین کا کہنا ہے کہ کیپسول کی مدد سے نظامِ ہاضمہ کے امراض مثلاً بووِل سنڈروم یا معدے کی کمزوری کے دماغ سے تعلق کو دریافت کرنا ممکن ہوسکے گا، اس سے علاج میں مزید آسانی ہوگی۔ 

Related Posts