مسز ورلڈ کا اعزاز رکھنے والی کیرولین جیوری کو گرفتارکرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسز ورلڈ کا اعزاز رکھنے والی کیرولین جیوری کو گرفتارکرلیا گیا
مسز ورلڈ کا اعزاز رکھنے والی کیرولین جیوری کو گرفتارکرلیا گیا

سری لنکا: مسز ورلڈ کا اعزاز رکھنے والی کیرولین جیوری کو رواں ہفتے مسز سری لنکا کا تاج اتارنے کے معاملے پر حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کیرولین جیوری نے مسز سری لنکا 2021 کا اعزاز پانے والی پشپیکا ڈی سلوا پر طلاق یافتہ ہونے کا جھوٹا الزام عائد کرکے ان کا تاج اتار دیا تھا، تاج اتارنے کے دوران وہ مبینہ طور پر زخمی ہو گئی۔

سری لنکن میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سری لنکن پولیس نے گزشتہ روز کیرولین جیوری کو گرفتار کیا، لیکن بعد ازاں کیرولین جیوری کو ضمانت پر رہا بھی کردیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق، سری لنکا کی پولیس کو ڈی سلوا کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ دوران تقریب سر سے تاج اتارے جانے کے دوران وہ زخمی ہوگئی تھیں۔

تنازع اُس وقت کھڑا ہوا جب ایک تقریب میں پشپیکا ڈی سلوا کو مسز سری لنکا کے خطاب سے نوازا گیا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد 2019 کی فاتح کیرولین جیوری نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے پشپیکا کا تاج اتاردیا کہ پشپیکا چونکہ طلاق یافتہ ہیں لہٰذا وہ اس اعزاز کی حق دار نہیں ہیں۔

اس الزام کے بعد جیوری نے مسز سری لنکا کا تاج رنر اپ خاتون کے سر پر سجا دیا تھا۔تاہم بعد ازاں منتظمین نے پشپیکا سے معافی مانگتے ہوئے انہیں تاج واپس کر دیااور تصدیق کی کہ پشپیکا طلاق یافتہ نہیں بلکہ وہ شوہر سے علیحدگی اختیار کرچکی ہیں۔

Related Posts