خواتین قیدیوں سے جیل میں جنسی زیادتی کی ویڈیو پر سینیٹر رحمان ملک کا نوٹس

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواتین قیدیوں سے جیل میں جنسی زیادتی کی ویڈیو پر سینیٹر رحمان ملک کا نوٹس
خواتین قیدیوں سے جیل میں جنسی زیادتی کی ویڈیو پر سینیٹر رحمان ملک کا نوٹس

اسلام آباد چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا لاہور کے جیل میں قیدی خواتین سے جنسی زیادتی کے متعلق ویڈیو کا نوٹس، ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس و ہوم سیکرٹری پنجاب کو مبینہ ویڈیو و الزامات کی فوری انکوائری کرنے کی احکامات جاری۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ خواتین قیدیوں کو جنسی طور پر حراساں کرنے کی معاملے کی انکوائری کرکے کمیٹی کو مفصل رپورٹ جمع کی جائے۔ ذیلی کمیٹی خواتین قیدیوں کیساتھ ناروا سلوک و جنسی زیادتی کی شکایات کی انکوائری کی نگرانی کریگی۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کی ذیلی کمیٹی ملک بھر کے تمام جیلوں کا جلد دورہ بھی کریگی، خاتون قیدی کے الزامات نہایت سنگین و دلخراش ہیں جسکی تفتیش نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مبینہ خاتون قیدی کی ویڈیو کی فورنزک لیبارٹری سے تصدیق کی جائے، اگر جیل حکام اسطرح کی گھناؤنے جرائم میں ملوث پائے گئے تو مثالی سزا دی جائے۔

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ خواتین قیدیوں سے ناروا سلوک و جنسی طور پر حراساں کرنے کی شکایت پہلے بھی کمیٹی کو موصول ہوئی ہے، سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ پہلے خواتین قیدیوں کے لئے علیحدہ انتظامیہ کی سفارشات کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ قیدی خواتین کیلئے علیحدہ جیل اور خواتین عملہ و انتظامیہ ہو، انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ جو سامنے آیا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔ اگر کوئی ملوث پایا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: لاہور کی ڈسٹرکٹ جیل قحبہ خانہ میں تبدیل، سزاء کاٹنے والی قیدی خواتین کی عزتیں تار تار

Related Posts