اسلام آباد: معروف صحافی اور تجزیہ کار ریحام خان کا کہنا ہے کہ عدالت کو سلیکٹڈ کو نشان عبرت بنانا چاہیے، آج منصفوںکاامتحان ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں تحریک عدم اعتماد پر اسپیکر کی رولنگ کے بعد سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے حوالے سے ریحام خان کا کہنا ہے کہ آج کی سماعت طے کر دے گی کہ پاکستان میں آئین شکن راج کریں گے یا آئین کے علمبردار سر اٹھا کر چلیں گے، آج منصفوںکاامتحان ہے کہ وہ پاکستان کو کس راستے پر چلاتے ہیں۔
آج کی سماعت طے کر دے گی کہ پاکستان میں آئین شکن راج کریں گے یا آئین کے علمبردار سر اٹھا کر چلیں گے. آج #منصفوں_کا_امتحان ہے کہ وہ پاکستان کو کس راستے پر چلاتے ہیں.
— Reham Khan (@RehamKhan1) April 4, 2022
پہلے دن سے ایک متنازعہ کردار اور جمہوریت کو صریح طور پر تباہ کرنے کے بعد کوئی بھی آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے اپنی پسند کے نگراں سیٹ اپ کو کیسے قبول کر سکتا ہے!!منتخب سیٹ اپ کو مسترد کر دینا چاہیے۔
مزید پڑھیں:یہ نیازی آخر میں ہتھیار کیوں ڈال دیتے ہیں؟، عامر لیاقت نے عمران خان کو غدار قرار دیدیا