کورونا وائرس کے معاملے پر چینی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔دفترِ خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کے معاملے پر چینی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔دفترِ خارجہ
کورونا وائرس کے معاملے پر چینی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔دفترِ خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ ہم کورونا وائرس کے معاملے پر چینی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ چین میں موجود پاکستانی سفارت خارنہ تمام پاکستانی طلباء اور شہریوں سے رابطوں میں مصروف ہے۔

اپنے پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ  عائشہ فاروقی نے کہا کہ چینی یونیورسٹیوں نے طلباء تک مفت کھانا پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ طلباء کی صحت کی مسلسل جانچ پڑتال جاری ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرنے کے لیے ان کے فون نمبر بھی شیئر کیے تاکہ متعلقہ افراد ان سے رابطہ کرسکیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان کے ہمسایہ ملک چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4000 سے زائد جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 106 ہو گئی۔

چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والا کرونا وائرس ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پھیل رہا ہے، وائرس سے سب سے زیادہ افراد چین کے صوبے ہوبائی میں متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس سے  ہلاکتیں 106 ہو گئیں

Related Posts