سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے نوجوان نسل کی جو تربیت کی ہے اُس پر افسوس ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے ملکی سلامتی اہم ہے جبکہ منصوبے کے تحت ملکی معیشت تباہ کی گئی لیکن ہم اقتدار میں سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے آج بھی اسمبلی میں آنے کے لیے بیتاب ہیں لیکن گزشتہ 4 سال سے ملک میں کیا ترقی ہوئی؟ عمران خان ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 4 سال پی ٹی آئی والوں نے ہر معاملے پر پیسہ کھایا اور پیسپ پراجیکٹ ہماری گزشتہ حکومت نے شروع کیا، سیورج لائن ڈالنے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے اس لیے پہلے اکھاڑی گئی سڑک کی بحالی کی بعد دوسری پر کام شروع کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: مفت خوری ختم، پنجاب کے وزراء بھی ذاتی خرچ پر پٹرول خریدیں گے