عمران خان پر قاتلانہ حملہ، آئی ایس پی آر کا بیان سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناخوشگوار واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، آئی ایس پی آر
ناخوشگوار واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، آئی ایس پی آر

گوجرانوالہ:پاکستان تحریک انصاف کے گوجرانوالہ کے قریب لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ اس ناخوشگوار واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی اور صحت یابی کے لئے دلی دعا گو ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گوجرانولہ، اللہ والا چوک میں فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی ہے، وزیراعظم نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کچہری چوک سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید، عمران اسماعیل و دیگر اہم رہنماء شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اُن کا قافلہ ظفر علی خان کے قریب پہنچا تھا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کی گوجرانولہ، اللہ والا چوک میں فائرنگ کی شدید مذمت

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کے بعد کنٹینر سے اعلان کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی محفوظ ہیں۔

Related Posts