حکومت کی تبدیلی ملک کی سب سے بڑی سازش ہے، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کی تبدیلی ملک کی سب سے بڑی سازش ہے، عمران خان
حکومت کی تبدیلی ملک کی سب سے بڑی سازش ہے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کی سازش ملک کی سب سے بڑی بات ہے کیونکہ معاشی بدحالی نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ‘نیوٹرلز’ کو آگاہ کیا تھا کہ سازش کے ذریعے ان کی حکومت گرائی گئی۔ ملک کی معیشت روز بروز بدتر ہورہی ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تخلیق کا مقصد ایک آزاد ریاست ہے نہ کہ دوسروں سے ڈکٹیشن لینا، انہوں نے مزید کہا کہ اس کی بنیاد ریاست مدینہ کے اصول پر رکھی گئی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کی سازش اس وقت ملک میں سب سے بڑی بحث بنی ہوئی ہے۔سائپر میں استعمال ہونے والی زبان پڑھ کر حیران رہ گیا‘ یہ 22 کروڑ آبادی والے ملک کی توہین ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ‘سازش’ کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کو خط بھیجا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کو اس کا جائزہ لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا حکمران طبقہ اس بات پر قائل ہے کہ انہیں امریکہ کی بات ماننا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے پہلے دو سالوں میں حالات سخت مشکل تھے لیکن برسوں بعد ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈال دیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اراکین قومی اسمبلی میں کہہ چکے ہیں کہ انہیں ’فون کالز‘ موصول ہوئیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے ’نیوٹرلز‘ کو آگاہ کیا تھا کہ اس سازش سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچے گا اور وہ درست ثابت ہوئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ جانتے تھے کہ سازش کی جارہی ہے لیکن انہیں یقین نہیں تھا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری دوبارہ اقتدار میں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر دنیا میں صرف‘چھوٹے چور’جیلوں میں جاتے ہیں لیکن طاقتور لوگ آزاد گھومتے ہیں، تیسری دنیا کے ممالک کی 7000 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ آف شور اکاؤنٹس میں رکھی ہوئی ہے۔

عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ حکومت ریاستی اداروں کو تباہ کر دے گی، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے نیب قوانین کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس نے پاکستان میں وائٹ کالر کرائم کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں:تحریک انصاف اور ق لیگ کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی چیئرمین نے خدشہ ظاہر کیا کہ پاکستان کو ایک ایسے موڑ پر لے جایا جا رہا ہے جب عالمی طاقتیں اسے بیل آؤٹ کے لیے خودمختاری پر سمجھوتہ کرنے کے لیے کہیں گی۔

Related Posts