پی ایس ایل کے ٹکٹس کی واپسی کا عمل شروع، پہلا مرحلہ 5 اگست تک جاری رہے گا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل میچز ملتوی ہونے کے بعد ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے
پی ایس ایل میچز ملتوی ہونے کے بعد ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے فیصلے کے تحت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ٹکٹس کی واپسی کا عمل شروع کردی گیا ہےجس کا پہلا مرحلہ 5 اگست تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث کھلاڑی عوام کے سامنے نہ کھیل سکے۔پی ایس ایل کے 5 گروپ میچز کے ساتھ ساتھ فروری کے 29ویں روز منسوخ ہونے والے میچ کو تماشائی اسٹیڈیم میں بیٹھ کر نہ دیکھ سکے۔

عوام کو مجموعی طور پر 6 میچز کے ٹکٹس ری فنڈ کیے جا رہے ہیں جبکہ ٹکٹوں کی واپسی کا دوسرامرحلہ 6 اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ دوسرا مرحلہ 29 اگست تک جاری رہے گا۔

دوسرے مرحلے میں عوام کو مزید میچز کے ٹکٹس واپس کیے جائیں گے جبکہ مجموعی طور پر ری فنڈنگ کا عمل 6 ہفتوں تک جاری رہے گا۔ ملک بھر کے 27 شہروں میں ٹکٹ ری فنڈنگ جاری ہے۔

عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور ملتان کے ساتھ ساتھ گجرانوالہ، حیدر آباد، چکوال، بھکر، سکھر، ڈی جی خان اور وہاڑی سمیت 27 شہروں میں ری فنڈنگ جاری رہے گی۔

ری فنڈنگ کے خواہش مند افراد پیر سے ہفتے کے روز تک صبح 10 بجے سے لے کر سہ پہر 4 بجے تک ٹی سی ایس مراکز پر جا کر ری فنڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ خریدے گئے ٹکٹس مراکز میں جمع کرانا لازمی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل بگ بیش سے زیادہ منفرد قرار 

Related Posts