اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی برطرفی کے لیے صدارتی ریفرنس دائر کرنے کی غلطی کااعتراف کرلیا۔
انگریزی اخبار ٹربیون کے مطابق سابق وزیر اعظم نے منگل کو انصاف لائرز فورم کے اراکین سے ملاقات کے دوران اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔
اجلاس کا مقصد موجودہ حالات میں پارٹی کے قانونی ونگ کو فعال کرنا تھا،اجلاس کے متعدد شرکاء نے ایکسپریس ٹربیون کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ جسٹس عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس دائر کرنا ایک غلطی تھی کیونکہ اس وقت کے متعلقہ حکام نے ان کی حکومت کو کیس کے حقائق سے گمراہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں:پاکستان اسلامی جمہوریہ، یہاں اسلام کے مطابق کچھ نہیں ہورہا۔ جسٹس فائز عیسیٰ