وزیر داخلہ کی شادی پر گفتگو، ریما خان کا شیخ رشید کو اللہ اللہ کرنے کا مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر داخلہ کی شادی پر گفتگو، ریما خان کا شیخ رشید کو اللہ اللہ کرنے کا مشورہ
وزیر داخلہ کی شادی پر گفتگو، ریما خان کا شیخ رشید کو اللہ اللہ کرنے کا مشورہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ اگر وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید گھر بسالیں تو خوشی ہوگی، اب انہیں شادی نہیں بلکہ اللہ اللہ کرنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریما خان نے کہا کہ  میں امریکا میں رہائش پذیر ہوں جبکہ پاکستان آمد 3 روز قبل ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ کو شادی نہیں، اللہ اللہ کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت کی 92 سالہ گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن

پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ ریما خان نے کہا کہ میں اس ٹیم کا ساتھ دوں گی جو اچھا کھیلے۔ پاکستانی مرد 90 فیصد کی تعداد میں بیگم سے خوف کھاتے ہیں۔

معروف اداکارہ ریما خان نےمزید کہا کہ 70 فیصد لوگ سوچتے ہوں گے کہ اداکار برادری ایک دوسرے سے جلتی ہے۔ میرا ساتھی اداکاراؤں جویریہ اور میرا سے گزشتہ 10 سال سے کوئی میل جول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 71 سالہ شیخ رشید گھر بسالیں تو خوشی ہوگی۔ 20 فیصد لوگوں کی سوچ ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شادی کریں۔ واضح رہے کہ ریما کا شمار سب سے زیادہ فلمیں کرنے والی اداکاراؤں میں کیاجاتا ہے۔

بلندی، لو میں گم، نکاح، کوئی تجھ سا کہاں اور شرارت سمیت سیکڑوں پاکستانی فلمز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ریما خان نے میرا، صاحبہ اور نور سمیت متعدد اداکاراؤں کے ہمراہ اداکاری کی۔

Related Posts