ریڈمی نے 50 میگا پکسل مین کیمرے سے لیس موبائل فون پاکستان میں متعارف کرادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریڈمی نے 50 میگا پکسل مین کیمرے سے لیس موبائل پاکستان میں متعارف کرادیا
ریڈمی نے 50 میگا پکسل مین کیمرے سے لیس موبائل پاکستان میں متعارف کرادیا

بیجنگ: چینی کمپنی شیاؤمی کی ذیلی کمپنی ریڈمی نے اپنا نیا اسمارٹ فون ریڈمی 10 پاکستان میں متعارف کرا دیا ہے۔ اگست کے دوسرے عشرے میں ریڈمی 10 ملائیشیا میں متعارف کرایا گیا تھا۔

ریڈمی 10 میں پہلے کے مقابلے میں کافی کچھ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور انٹری لیول فون ہونے کے باوجود مڈرینج فونز کے فیچرز سے لیس ہے۔ یہ اس سیریز کا پہلا فون ہے جس میں ہائی ریفریش ریٹ ڈسپلے دیا گیا ہے۔

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری 18 واٹ وائرڈ اور 9 واٹ ریورس چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔ 4  سے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز فون میں موجود ہیں۔

فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہے جس کے ساتھ 60 ہرٹز اور 45 ہرٹز موڈز بھی موجود ہیں۔

یہ اس سیریز کا پہلا فون ہے جس میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 88 پراسیسر دیا گیا ہے تاکہ ریزولوشنز زیادہ بہتر کیے جاسکیں۔ فون کی ایک خاص بات اس کا بیک کیمرا سیٹ اپ ہے جس میں پہلی بار بہت طاقتور مین کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئی 12.5 سے کیا گیا ہے جبکہ ڈوئل اسپیکرز اور ہیڈفون جیک دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

فون کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 8 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔ پاکستان میں یہ فون 2 ورژنز میں دستیاب ہوگا۔ 4  جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 29 ہزار 999 روپے جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 32 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : داعش نے جنگ مسلط کی تو نمٹ لیں گے، ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد

Related Posts