اسلام آباد:سپریم کورٹ کے حکم پر وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اراکین پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنا شروع ہوگئے، کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے ریڈ زون کو سیل کردیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ارکان کی آمد جاری ہے،اپوزیشن لیڈر شہبازشریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو، شاہدخاقان عباسی ودیگر پہنچ گئے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ریڈزون کوسیل کردیا گیا ہے ، ریڈزون میں داخلے اور اخراج کیلئے مارگلہ روڈ کھلا رکھا جائے گا۔
تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ بھی 6 نکاتی ایجنڈے میں شامل ہے،کامیابی کی صورت میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کا مطالبہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: اقتدار کے لئے اس طرح روتے کسی کو پہلی بار دیکھا ہے، مریم نواز کا ٹوئٹ