کراچی:صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ اس بات کی تصدیق ترجمان حکومتِ سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق گزشتہ روز 10 نئے مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحتیاب افراد کی تعداد 14 ہوگئی۔
Another 10 patients of #COVIDー19 in #Sindh have recovered and their tests have come negative. Total number of patients who have recovered in Sindh are now 14. Alhamdolillah
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) March 24, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید 2 ہزار 349 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 907 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 4 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 2 ہزار 349 افراد ہلاک ہو گئے