کراچی :سپرہائی وے کراچی میں لگنے والے ایشیاکی سب سے بڑی مویشی منڈی میں عوام کی قوت خرید نہ ہونے کے باوجود قربانی کے جانوروں کی فروخت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
41روزمیں ایک ماہ کے نوٹس پرلگائے جانیوالے عارضی شہرمیں کم وبیش 7لاکھ قربانی کا جانور لایا گیا آخری روزصرف پانچ فیصد جانوررہ گیا وہ بھی فروخت ہوگیا،900ایکٹررقبے پرلگائی جانیوالی مویشی منڈی میں بیوپاریوں کوتمام سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ کورونا ایس اوپیزکے تحت سیکڑوں شہریوں اوربیوپاریوں کوون ٹائم ویکسین بھی لگائی گئی ،سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے ۔
9جون سے لگنے والی مویشی منڈی میں تمام جانورفروخت ہونے پرآخری روز بیوپاری اور خریداروں کے چہرے بھی کھل اٹھے، ہرسال سہرب گوٹھ سپرہائی وے پرلگائی جانے والی ایشیاکی سب سے بڑی مویشی منڈی میں جانور وں کی خریداری کے گزشتہ سال کی نسبت تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔
آخری ہفتے میں مویشیوں کی آسمان سے باتیں کرتی ہوئی قیمتیں بھی نیچے آئیں جبکہ 9 جون سے لگائی جانے والی اس مویشی منڈی میں آخری روز تک ملک کے چاروں صوبوں پنجاب ،بلوچستان ،خیبرپی کے اورسندھ کے چھوٹے بڑے شہروں سے تقریبا 7 لاکھ قربانی کا جانورفروخت کیلئے کراچی لایا گیا،کراچی کے شہریوں کیلئے41 روز سے سجنے والی اس مویشی منڈی میں آخری دن فروخت کیلئے صرف 5 فیصد جانور رہ گیا تھا وہ بھی فروخت ہوگیا۔
مزید پڑھیں:عید الاضحی صرف جانور نہیں بلکہ اپنی انا قربان کرنے کا نام ہے، احسن خان