پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد 90پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد 90پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد 90پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز (بدھ) کاروبار کے اختتام پر 90 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ اضافے کے بعد 33ہزار 693 کی سطح پر بند ہوئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں سارے دن اتار چڑھاؤ کا سامنا رہا، سرمایہ کار سرمایہ کاری کرتے ہوئے کافی محتاط نظر آئے، مارکیٹ 90پوائنٹس کے اضافے سے 33ہزار 693 کی سطح پر بند ہوئی۔

جبکہ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 33,802 جبکہ کم ترین سطح 33,603 رہی۔ دن بھر مجموعی طور پر 333 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا 161کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ151 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روزمارکیٹ 319 پوائنٹس کے اضافے سے 33,603 پر بند ہوئی، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز (بدھ)انڈیکس میں دن بھراتار چڑھاؤ کا سامنا رہا اور سرمایہ کار کشمکش کی سی صورتحال میں مبتلا رہے۔

Related Posts