بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ترسیلات میں ریکارڈ اضافہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فوٹو پروپاکستان

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے عمران خان کے دور حکومت میں قائم ہونے والے سرکاری اکاؤنٹ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 42 مہینوں میں 7 ارب 47 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جمع کرائے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ستمبر 2020 سے رواں سال فروری تک روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ 68 ہزار  701 ہوگئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق گزشتہ ماہ فروری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 8 ہزار 895 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوائے ہیں۔

روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں فروری میں 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے جبکہ 42 مہینوں میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 7 ارب 47 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے۔

فروری 2024 تک روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں جمع کرائی گئی رقم میں سے 4 ارب 66 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مقامی طور پر استعمال کیے گئے ہیں جبکہ ایک ارب 55 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کھاتوں سے نکلوائے جا چکے ہیں۔

فروری 2024 تک روشن ڈیجیٹل کھاتوں می جمع واجب الادا ڈیپازٹس ایک ارب 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہیں۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کیا ہے؟

واضح رہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ عمران خان کے دور حکومت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زر میں سہولت فراہم کرنے کیلئے قائم کیا گیا تھا۔

اس سہولت کے ذریعے بیرون ملک دنیا بھر میں مقیم پاکستانی متعلقہ ملکوں میں پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کا چکر لگائے بغیر پاکستان میں بیکنگ سروسز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔