پاکستان اور جنوبی امریکی ریاستوں کے درمیان دو طرفہ تجارت میں ریکارڈ اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی امریکی ریاستوں اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تجارت میں ریکارڈ اضافہ
جنوبی امریکی ریاستوں اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تجارت میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان اور جنوبی امریکی ریاستوں کے درمیان دو طرفہ تجارت کے کل حجم میں رواں مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

نجی خبررساں ادارے کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جنوبی امریکی ریاستوں کو پاکستان کی برآمدات میں 62.13 فیصد اور ان سے درآمدات میں 65.30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جنوبی امریکی ریاستوں بشمول ارجنٹائن، برازیل اوریوراگوئے کو پاکستانی برآمدات کا حجم 242.28 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 62.13 فیصد زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی امریکی ریاستوں کو 149.43 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں بعدازاں فروری 2022 میں جنوبی امریکی ریاستوں کو برآمدات کا حجم 28.12 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو جنوری میں 34.46 فیصد اور گزشتہ سال فروری میں 18.81 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔ مالی سال 2021 میں جنوبی امریکی ممالک کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 256.93 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری،1 ڈالر 181 روپے 60 پیسے کا ہوگیا

خیال رہے کہ فروری 2022 میں جنوبی امریکی ممالک سے درآمدات کا حجم 65.26 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال فروری میں 25.25 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2021 میں جنوبی امریکا سے درآمدات کاحجم 897.66 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اس حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی امریکی ریاستوں اور پاکستان کے مابین تجارتی حجم میں اضافہ خوش آئند ہے کیونکہ جنوبی امریکی مارکیٹ ہمیشہ سے پاکستانی تاجروں کیلئے خوش آئند رہی ہے اور اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے اگر حکام بالا توجہ دیں تو وہ تجارت کو بہتر بنانے میں اپنا کردار اداکرسکتے ہیں۔

Related Posts