کراچی میں ماہ فروری میں بھاری بارشوں کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
ہفتے کی شام گئے شروع ہونے والا موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ اتوار کی رات گئے تک جاری رہا۔ بارشوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال رہی۔
موسمیات ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ محکمہ موسمیات کی سرکاری رصد گاہ کراچی ایئرپورٹ پر ماہ فروری میں 50 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
موسمیات ذرائع کے مطابق اس سے قبل یہ ریکارڈ 1979 میں بنا تھا جب کراچی ایئرپورٹ پر ماہ فروری میں 96 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔
یاد رہے فروری کی ماہانہ نارمل اوسط (1991-2020) محض پانچ ملی میٹر ہے۔
شہر میں کہاں کتنی بارش ہوئی ہے، محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے تفصیل جاری کر دی ہے، جس کے مطابق:
◉ کورنگی ایریا: 77 ملی میٹر
◉ فيصل بيس: 75 ملی میٹر
◉ برنس روڈ: 72.5 ملی میٹر
◉ ملیر جناح اسکوائر: 71 ملی میٹر
◉ پورٹ قاسم: 68 ملی میٹر
◉ ماڑی پور: 67 ملی میٹر
◉ سعود آباد ملیر: 67 ملی میٹر
◉ گڈاپ ٹاؤن: 66 ملی میٹر
◉ ملير ہالٹ: 64 ملی میٹر
◉ صائمہ عربین ولاز: 64 ملی میٹر
◉ فیڈرل بی ایریا: 63.5 ملی میٹر
◉ نیو کراچی: 60 ملی میٹر
◉ سرجانی ٹاؤن: 58.5 ملی میٹر
◉ اورنگی ٹاؤن: 58 ملی میٹر
◉ بلدیہ ٹاؤن: 57.5 ملی میٹر
◉ ماڈل کالونی: 56 ملی میٹر
◉ گلشن رومی: 56 ملی میتر
◉ کیماڑی ٹاؤن: 55 ملی میٹر
◉ ناظم آباد: 54 ملی میٹر
◉ کراچی ایئرپورٹ: 52 ملی میٹر
◉ قائد آباد: 52 ملی میٹر
◉ گلشن حدید: 50 ملی میٹر
◉ نارتھ ناظم آباد 49 ملی میٹر
◉ مسرور بیس: 47 ملی میٹر
◉ گلشن جمال: 44 ملی میٹر
◉ جناح ٹرمینل: 42 ملی میٹر
◉ بحريہ ٹاؤن پریسنٹ 10 اے: 42 ملی میٹر
◉ گلشن اقبال: 41 ملی میٹر
◉ گلشن بہار اورنگی ٹاؤن: 40 ملی میٹر
◉ اسکیم 33: 33 ملی میٹر
◉ سعدى ٹاؤن: 35 ملی میٹر
◉ بحريه ٹاؤن مڈوے: 34 ملی میٹر
◉ نارتھ کراچی: 34 ملی میٹر
◉ ڈفینس فیز چھ: 30 ملی میٹر
◉ گلستان جوہر بلاک 5: 30 ملی میٹر
◉ ڈیفنس فیز سات: 27 ملی میٹر
◉ گلشن معمار: 24 ملی میٹر
◉ سی ویو ساحل: 19 ملی میٹر
ان تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ بارش ملی میٹر بارش کورنگی کے علاقے میں ہوئی ہے، اس کے بعد فیصل بیس میں 75 اور برنس روڈ پر 27 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔