حب ڈیم میں ایک رات کے دوران پانی کی آمد میں 7 فٹ کا ریکارڈ اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حب ڈیم میں ایک رات کے دوران پانی کی آمد میں 7 فٹ کا ریکارڈ اضافہ
حب ڈیم میں ایک رات کے دوران پانی کی آمد میں 7 فٹ کا ریکارڈ اضافہ

کراچی: شہر قائداور حب کے نواحی علاقوں کو پانی سپلائی کرنے والے حب ڈیم میں گزشتہ ایک رات کے دوران پانی کی آمد میں 7 فٹ کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ 3 دن کے دوران ڈیم میں 16فٹ پانی آ چکا ہے۔

واپڈا ذرائع کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں گزشتہ 3 دن کے دوران ہونے والی شدید بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

واٹر بورڈ ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں سے قبل حب ڈیم میں پانی کی سطح 312 فٹ پر تھی۔اتوار کو صبح 9 بجے حب ڈیم میں سطح آب 328 فٹ کا نشان عبور کر رہی تھی۔

مقامی لوگوں کے مطابق بہت کم ایسا ہوا ہے کہ محض ایک رات میں حب ڈیم میں اس قدر زیادہ پانی آیا ہو۔حب ڈیم سے نکلنے والی ایک کینال کے ذریعے پانی حب، ساکران اور اس کے نواحی علاقوں میں پینے اور زرعی ضروریات پوری کرنے کے لیے سپلائی کیا جاتا ہے۔

دوسری کینال سے پانی کراچی کے ضلع غربی کے علاقوں کو پینے اور دیگر ضروریاتِ زندگی کے استعمال کے لیے واٹر بورڈ کو فراہم کیا جاتا ہے۔گزشتہ روز تک حب ڈیم میں پانی کے ذخیرے کو واٹر بورڈ نے آئندہ 2 سال کی ضروریات کے لیے کافی قرار دیا گیا تھا۔

واپڈا ذرائع کا اب یہ کہنا ہے کہ آئندہ سال اگر مزید بارشیں نہ بھی ہوئیں تو حب ڈیم سال 2023 تک اپنی حد کے علاقوں کو سیراب کرتا رہے گا۔

Related Posts