اسلام آباد: ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق صنعتوں کی پیداوار میں پریشان کن حد تک کمی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 24.99 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 9.09 فیصد کم ہوئی، جولائی سے مارچ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 8.11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
جولائی سے مارچ فوڈ 8.71 اور مشروبات شعبے کی پیداوار میں 3.39 فیصد کمی ہوئی، تمباکو 23.78 اور ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 16.03 فیصد گر گئی۔
چینی سرمایہ کاروں نے صوبہ سندھ کے آموں میں دلچسپی ظاہر کردی
لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 66.22 فیصد کی کمی ہوئی، پیپر اور بورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں 5.42 فیصد کمی ہوئی، کیمیکلز 6.29 اور فرٹیلائزر شعبے کی پیداوار میں 9.54 فیصد کمی ہوئی۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ فارماسیوٹیکلز شعبے کی پیداوار میں 23.20 فیصد کمی ہوئِی، آئرن، سٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 4.02 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق آٹوموبیل شعبے کی پیداوار میں 42.48 فیصد کی کمی ہوئی، جولائی سے مارچ فرنیچر شعبے کی پیداوار میں 48.26 فیصد اضافہ ہوا۔