کراچی: اسٹیٹ بینک نے مئی کی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 11 مہینوں میں ترسیلاتِ زر کی مد میں مجموعی طور پر 24.8 ارب ڈالر موصول ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 12.8 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
Workers’ remittances recorded an inflow of US$2.1 billion during May 2023. For detail see https://t.co/rPOvn9Dr8Nhttps://t.co/7XBd4uOcHC#SBPRemittances pic.twitter.com/lcIkvd4K6f
— SBP (@StateBank_Pak) June 13, 2023
گزشتہ مالی سال کے ان مہینوں میں ترسیلات زر 28.4 ارب ڈالر تھیں۔ ایک سال میں ان ترسیلات زر میں 3.6 ارب ڈالر یعنی 12.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالرز مالی اعانت کی منظوری دیدی
اعداد وشمار کے مطابق مئی 2023ء میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.1 ارب ڈالر موصول ہوئے۔ نمو کے لحاظ سے مئی 2023ء میں ترسیلاتِ زر میں 4.4 فیصد ماہ بہ ماہ اور 10.4 فیصد سال بسال کمی آئی۔
مئی 2023ء میں ترسیلات زر کی آمد کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (524 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (335.8 ملین ڈالر)، برطانیہ (306.5 ملین ڈالر) اور امریکہ (257.2 ملین ڈالر) شامل ہیں۔