لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے فلیٹ کرایہ 30 روپے مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔
الیکٹرک بسوں کو چلانے کے لیے سبسڈی کے حوالے سے بتایا گیا کہ کرایہ 20 روپے مقرر کرنے سے سبسڈی کی رقم میں اضافے کا امکان ہے۔
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے الیکٹرک بس کا فلیٹ کرایہ 30 روپے مقرر کرنے کی سفارش کر دی، 30 روپے کرایہ مقرر کرنے سے سالانہ آٹھ کروڑ 98 لاکھ روپے سبسڈی دینا تھی۔
کرایہ کم کرنے سے سبسڈی کی رقم میں 50 فیصد اضافے کا امکان ہے، 20 روپے کرایہ مقرر کرنے سے 12 سال بعد سبسڈی کی رقم سالانہ ایک ارب سے تجاوز کا خدشہ ہے۔
الیکٹرک بس کو پہلے سال آپریشنل کرنے کے لیے لاگت کا تخمینہ 26 کروڑ 73 لاکھ روپے لگایا گیا، ایک سال میں الیکٹرک بس سے آمدن کا تخمینہ 11 کروڑ 83 لاکھ روپے لگایا گیا۔
ایک سال میں الیکٹرک بس چلانے کے لیے 14 کروڑ 89 لاکھ روپے سبسڈی کی رقم ادا کرنی ہوگی، دوسرے سال آپریشنل کاسٹ کا تخمینہ 28 کروڑ 87 لاکھ روپے لگایا گیا۔
دوسرے سال میں الیکٹرک بس سے آمدن کا تخمینہ 13 کروڑ 28 لاکھ روپے لگایا گیا، الیکٹرک بس چلانے کے لیے 15 کروڑ 58 لاکھ روپے سبسڈی کی رقم ادا کرنی ہوگی۔
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے سبسڈی سے متعلق ورکنگ پیپر کی تیاری شروع کر دی ہے۔