موبائل اور انٹرنیٹ کا بے دریغ استعمال رشتوں کو کمزور کررہا ہے، عائزہ خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موبائل اور انٹرنیٹ کا بے دریغ استعمال رشتوں کو کمزور کررہا ہے، عائزہ خان
موبائل اور انٹرنیٹ کا بے دریغ استعمال رشتوں کو کمزور کررہا ہے، عائزہ خان

لاہور:نامور اداکار ہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ موبائل فون اورانٹرنیٹ انسانی زندگی میں آسانیاں لائے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہم مثبت چیزوں کو بھی منفی انداز میں بدلنے میں ماہر ہو چکے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ موبائل اور انٹر نیٹ کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے بڑھنے والی مصروفیت سے رشتے کمزورہو رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں عائزہ خان نے کہا کہ انٹرنیٹ اور موبائل فو ن مفید ایجاد ہے،دوسری قومیں انٹرنیٹ کی ٹیکنالوجی سے دنیا کوتسخیرکر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں اسے کسی اورمقصدکے لئے استعمال کیا جارہا ہے جس کاقطعی ملک تو دور کی بات انسان کی اپنی ذات کوبھی کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فون اور انٹر نیٹ کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے ہمارے پاس اپنوں کیلئے وقت ہی نہیں۔

کئی لوگ تو رشتوں سے زیادہ موبائل کو عزیز رکھتے ہیں۔یہ انتہائی خطرناک رجحان ہے اوراگراس پر قابو پا نہ پایا گیا تو وہ دن دورنہیں جب ہم سب ایک دوسرے سے لا تعلق ہو جائیں گے۔

عائزہ خان نے مزید کہا کہ میری درخواست ہے کہ نوجوان نسل اپنے رشتوں کو وقت دیں جس میں والدین صف اول میں آتے ہیں اوریہی کامیابی ہے۔موبائل فون کا استعمال صرف وقت ضرورت کریں، ہر وقت نہیں۔

Related Posts