ستری 2 کا ریکارڈ توڑ بزنس، مرکزی اداکارہ شردھا کپور کو کام ملنا بند، وجوہات سامنے آگئیں

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ستری 2
(فوٹؤ: آن لائن)

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی تاریک حقیقت سامنے آگئی، ستری 2 کے ریکارڈ توڑ بزنس اور تاریخ رقم کرنے کے باوجود مرکزی اداکارہ شردھا کپور کو کام ملنا بند ہوگیا ہے۔

معروف فلمی تجزیہ کار دیکشا شرما کا کہنا ہے کہ باہو بلی کی ریلیز کے بعد پربھاس فلمی دنیا کے سب سے بڑے اداکار کہلائے اور آج بھی انہیں بے شمار فلم بین بہت بڑا فنکار مانتے ہیں لیکن اگر یہی کام کوئی فنکارہ کرے تو اس کے بارے میں سب کچھ بدل جاتا ہے۔

دیکشا شرما کا مزید کہنا ہے کہ شردھا کپور کا بائیکاٹ فلم انڈسٹری میں ٹرینڈ کررہا ہے۔ گزشتہ 4 سال میں شردھا کپور نے 2 فلمز کیں اور دونوں کی دونوں سپر ہٹ اور بلاک بسٹر رہیں لیکن ٹاپ ایکٹرز میں ان کا نام کبھی نہیں لیا گیا اور آئندہ بھی نہیں لیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ عجیب لگ سکتا ہے لیکن بالی ووڈ میں ایسے ہی لوگوں کے کیرئیر ختم کردئیے جاتے ہیں۔ اس سے قبل 100 کروڑ، 200 کروڑ اور 300 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم میں مرکزی کردار کوئی مرد اداکار ادا کرتا تھا، لیکن پہلی بار ایک خاتون اداکارہ نے 600کروڑ کلب کا آغاز کردیا۔

حیرانی کی بات یہ ہے کہ پوری فلم انڈسٹری کو چپ لگ گئی ہے جبکہ یہ فلم پوری دنیا سے 850کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔ دیکشا شرما کا کہنا تھا کہ ستری 2 کو سینما گھروں میں دیکھنے کیلئے 3 کروڑ لوگ گھر سے نکلے۔ بالی ووڈ کا سچ یہ ہے کہ شردھا کپور کوناگن اور کرش فرنچائز میں کاسٹ کرنے کا خیال دل سے نکال دیا گیا ہے جو اس فنکارہ کیلئے کسی بڑے صدمے سے کم نہیں۔

وجوہات کیا ہوسکتی ہیں؟

دیکشا شرما نے جس انداز سے ستری 2 اور دیگر فلموں کا شاندار تجزیہ پیش کرتے ہوئے حقائق سے پردہ اٹھایا ہے، اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ بالی ووڈ چند مٹھی بھر مرد فنکاروں کے زیر اثر ہے جو منافقت اور اقربا پرستی میں ڈوب چکے ہیں اور کسی اداکارہ کو خودسے آگے نکلتا دیکھ نہیں سکتے۔ اگر یہ چند نام نہاد فنکار اپنے خوف پر قابو پالیں تو بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی ترقی کی رفتار تیز کی جاسکتی ہے۔

 

Related Posts